ٹا ئیگر فور س کے ذریعے پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلا ر ہی ہے،حاجی عرفان مئیو
لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے نائب صدرو پی پی 165کے رہنماء حاجی عرفان مئیونے کہا ہے کہ ٹا ئیگر فور س کے ذریعے پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلا ر ہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومتیں آمرانہ ذہنیت سے نہیں فہم و فراست اور تدبر سے چلتی ہیں،حقائق سے چشم پوشی اور ضدی پن کورونا اموات میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی سے حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ بلا تفریق ہر شہری کی صحت اور جان کی حفاظت وفاقی وصوبائی حکومتوں کی برابر زمہ داری ہے۔