کورونا کے نام پر مسلمانوں کے خلاف بھارتی تعصب قابل مذمت ہے، پیر اعجاز ہاشمی

کورونا کے نام پر مسلمانوں کے خلاف بھارتی تعصب قابل مذمت ہے، پیر اعجاز ہاشمی

  

لاہور (پ ر) جمعیت علما ئے پاکستان کے مرکزی صدراور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیراعجازاحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نام پر مسلمانوں کے خلاف بھارتی تعصب قابل مذمت ہے۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تعصب کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا ہے جس کا کوئی بھی شکار ہو سکتا ہے۔ا سے کسی ملک، مذہب یا مسلک سے جوڑنا قابل مذمت ہے۔ دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ادارے نفرت کا تدارک کریں۔چین سے شروع ہونے والے وائرس پر سب سے پہلے نیم پاگل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر الزام عائد کیا جبکہ چین اور ایران، اس کا موجد امریکہ کو قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -