ناجائز منافع خوروں کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے،شبیرسیال

ناجائز منافع خوروں کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے،شبیرسیال

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء نائب صدرسینٹرل پنجاب وچیئرمین عشروزکواۃ کمیٹی لاہور شبیرسیال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آٹا چینی بحران سے پیسہ بنانے والوں کے بعد عوام کا خون نچوڑنے والے آئی پی پیز کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا اعلان کرکے ثابت کر دیاہے کہ حکومت کرپشن اور ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق و امتیاز کڑے احتساب کا عمل جاری رکھےگی،انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو حکومت انہیں رعایت نہیں دیگی اور منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لے گی،شبیرسیال نے کہا کہ رحمتوں، برکتوں اور بخشش والا مہینہ رمضان المبارک کا آغازہوچکا ہے اس ماہ مبارک میں غریبوں، یتیموں، بے سہارا افراد کی مدد کا بڑا اجر ہے،انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفت اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی اکثریت مستحق لوگوں میں شامل ہوچکی ہے اسلئے اس بار حقداروں میں وہ سفید پوش بھی شامل ہیں جو اس سے قبل مخیر حضرات کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے ہاتھ سے کچھ نہ کچھ غریبوں کو دیتے تھے،شبیرسیال نے کہا کہ پریشانی کی ان گھڑیوں میں ہم سب کو اپنے سفید پوش بہن بھائیوں کی خدمت کرکے اللہ اور اسکے پیارے رسولﷺ کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -