لاک ڈاؤن میں مزید توسیع سے تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے

  لاک ڈاؤن میں مزید توسیع سے تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے

  

لاہور (سٹی رپورٹر)وائس چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ رانا نثار نے کہا ہے کہ حکومت نے کرونا وائرس کے تدارک کے لئے لاک ڈان کو مزید 9مئی تک بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کے پہلے عشرے میں کاروبار کم ہوتا ہے لیکن آخری 15دن میں کاروبار زیادہ ہوتا ہے۔ ہمارے بس میں اب کچھ نہیں رہا کیونکہ سب پریشان ہیں۔

سب لوگ پریشان ہیں مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز کو مکمل طور پر کٹس بھی فراہم نہیں کی جاتی ہم نے ڈاکٹروں کو کٹس دینے کا اعلان کیا ہے لیکن جب ہم ہی مشکلات کا شکار ہوں گے تو ڈاکٹر بھائیوں کی مدد کیسے کر یں گے،اس وقت تو تاجربرادری کو مدد کی ضرورت پڑ ھ گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -