حکومت نے بجلی بلو ں میں ریلیف کا وعدہ پورا کردیا،ڈاکٹر شاہد صد یق

  حکومت نے بجلی بلو ں میں ریلیف کا وعدہ پورا کردیا،ڈاکٹر شاہد صد یق

  

لاہور (سٹی رپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہاہے کہ بجلی بلو ں میں حکومت نے ریلیف وعدہ پورا کردیا،کورو نا وائر س کے باعث گھروں میں محسور پاکستانیو ں کے ہر دکھ درد میں حکومت شریک ہے، حکومت کی طر ف سے احسا س پرو گرام کے تحت خطیر رقم غر یب عوام میں تقسیم کی جا چکی ہے۔

۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام حکومتی فیصلو ں پر عمل کر یں گھرو ں میں رہیں محفو ظ رہیں کے فارمو لے کو اپنے او پر نا فذ کر لیں۔ مو ذی مر ض کے خا تمے کیلئے سب کواپنا کردارادا کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت نے بجلی بلو ں میں ریلیف مہیا کر کے ثا بت کردیا ہے کہ تحریک انصا ف حکومت عوام کی حقیقی خدمت کے منشور پرعمل کررہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت ڈرامے بازی اورفو ٹو سیشن کی قا ئل نہیں عملی طور پر عوام کی خدمت کیلئے حکومتی نمائندے دن رات محنت کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -