حکومت مصنوعی مہنگا ئی کا نو ٹس لے،شفیق ر ضا قادری
لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ حکومت مصنوعی مہنگا ئی کرنے والوں کا نو ٹس لے، رمضان المبارک میں مہنگے پھل اور سبز یاں فروخت کرنے والو ں کیخلا ف سخت تر ین ایکشن لیاجائے،مصنوعی مہنگا ئی کرنے والو ں کو بھاری جرمانے عائد کیے جا ئیں اور جیل میں سرکاری مہمان بنایا جائے۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پور ی دنیا کورونا وائر س کیخلا ف جنگ لڑ رہی ہے ایسے حالا ت میں ہمیں اللہ کے سامنے تو بہ استفغارکر نی چاہیے نہ کہ عوام کو تنگ کرنا چاہیے۔رمضان المبارک میں ذخیرہ انداوزی کرنے والو ں اور مصنوعی مہنگا ئی کرنے والو ں کو شرم آ نی چاہیے۔ مشکل حالا ت میں تو ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہو نا چاہیے نہ کہ ایک دو سرے کے دکھو ں میں اضا فہ کا سبب بننا چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت اشیا ء خردو نو ش اور پھلو ں کے سرکاری ر یٹ پر مارکیٹو ں میں اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنا ئے۔ تاکہ غر یب آ دمی سکھ کاسا نس لے سکے۔