تبدیلی سرکار کی کارکردگی قوم کو بھکاری بنانے کے علاوہ کچھ نہیں، پرویز ملک

تبدیلی سرکار کی کارکردگی قوم کو بھکاری بنانے کے علاوہ کچھ نہیں، پرویز ملک

  

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اورایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی 20 ماہ کی کارکردگی تقریروں اور زبانی جمع خرچ اور قوم کو بھکاری بنانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔نئے پاکستان میں عوام کو نہ گھبرانے کا درس اور حکمرانوں کو انجوائے کرنے کا موقع ملا ہے،پنجاب،کے پی اور بلوچستان میں ڈاکٹرزسب سے زیادہ کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔دو ماہ بعد بھی حکومت طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا نہیں کرسکی،کورونا کی وجہ سے پاکستان میں بڑے معاشی بحران کا خدشہ ہے۔لیکن وزیراعظم دن رات بھیک مانگنے میں مصروف ہیں۔اگر نالائق حکمران مزید قوم پر مسلط رہے تو ملکی معیشت کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چوہدری شہباز سعدیہ تیمور طوہدری عبدالمجید چن نمبردار سممیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہوچکا ہے ایف آئی اے رپورٹ آنے کے بعد حکومتی کرپشن ثابت ہوچکی ہے؟ کیا نیب آئسولیشن میں ہے؟انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے معاملہ پر قوم حکمرانوں کی بجائے اپوزیشن پر اعتماد کررہی ہے،شہبازشریف کی صحت کی بنائی ہوئی سہولیات کو ہی آج استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -