تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے حالات بہتر بنا رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

  تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے حالات بہتر بنا رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت نے وسائل کا رخ پسے ہوئے طبقات کی طرف پھیر دیا ہے جبکہ سابق حکومتوں نے اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے عام آدمی کے حالات بہترہو رہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت کس طرح غریب اور پسے ہوئے طبقات کی معاونت کر رہی ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں آج پاکستان کرپشن فری ہونے کے قریب ہے خارجہ محاذ پر بھی عمران خان کی قیادت میں ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئیں اور پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی طویل جدوجہد رنگ لائی ہے اور ہم اپنی اگلی منزل مضبوط اور خوشحال پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔