ایکا ویلفیئرفاؤنڈیشن نے خالق نگرکے 500مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا

  ایکا ویلفیئرفاؤنڈیشن نے خالق نگرکے 500مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ایکا ویلفیئرفاؤنڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے خالق نگرمیں 500مستحق اورغریب لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم ایکا ویلفیئرفاؤنڈیشن نے ایکویئل فاؤنڈیشن کے عابدحسین بھٹی، ایڈورڈ قیصر، رخسانہ لیاقت،سرالیاس ڈان باسکواورایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے خالق نگریونین کونسل 245میں 500مستحق اورغریب گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر ایکا ویلفیئرفاؤنڈیشن کے صدرمصطفی چوہان اور سیکرٹری جنرل رضیہ شیری چوہان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس آفت ذدہ گھڑی میں کوئی غریب،مسکین،یتیم بھوکا نہ سوئے۔انہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے ایکا ویلفیئرفاؤنڈیشن نے مخیرحضرات کے تعاون سے لاک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں مستحق خاندانوں میں اشیائے خورونوش کا سامان تقسیم کر دیا،سیکرٹری جنرل رضیہ شیری چوہان نے کہا کہ ہم مزید سینکڑوں خاندانوں کی مدد کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔