پاور سیکٹر کی تحقیقات سے (ن) لیگ کے قائدین پریشان ہیں، مومنہ وحید
لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر کی تحقیقات سے (ن) لیگ کے قائدین پریشان ہوگئے۔ایک بھائی لندن میں بیمار بنا ہوا ہے تو دوسر ا بھائی نیب سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہے۔شریف برادران کی بہاردی کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔ پاکستان کے مالی وسائل ہڑپ کرنیو الوں کے خلاف قوم متحد ہے۔
، شہبازشریف قوم کی لوٹی رقم کا حساب دیں، پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے جس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے قوم کو مزید محنت کرنا ہے، سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک کے مجرم ہیں اور جھوٹے دعویداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10برس میں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا۔سابق حکمرانوں کے دور میں سرکاری خزانے کو لوٹا گیا اورہر ادارے میں کرپشن کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اورقرضوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا اورپاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا۔ ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ بہت ظلم و زیادتی کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا گیااورذاتی نمائش کے منصوبے شروع کیے گئے جس کے باعث عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہادکررہی ہے اور ہم سرکاری خزانے کے امین ہیں،کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں