حکومت نے رمضان المبارک میں اربوں روپے کا پیکیج دیا ہے،فیاض بھٹی

  حکومت نے رمضان المبارک میں اربوں روپے کا پیکیج دیا ہے،فیاض بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) تحریک انصاف نشتر ٹاؤن کے صدر و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کاہنہ نو فیاض بھٹی نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کا رمضان پیکیج دیاہے۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک پنجاب میں اربوں روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے مزید ساڑھے پانچ لاکھ خاندانوں میں فی خاندان 12000روپے کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت محدود وسائل کے باوجود کروناوبا سے پیداہونیوالے مسائل پرقابوپانے کیلئے کوشاں ہے۔
کروناوبا کے نتیجہ میں معیشت پربدترین دباؤکے باوجود وفاقی حکومت کی ترجیحات اوراصلاحات کومعاشرے کے مختلف طبقات نے سراہا ہے۔ اس نازک وقت میں ارباب اقتدار کی ٹانگیں کھینچنے والے اپنارویہ تبدیل کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں اس وقت غیر معمولی حالات ہیں لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن ابھی تک سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی،حکومت کورونا کی وباء سے نمٹنے کے ساتھ کمزور طبقات کی مدد اور معیشت کو چلانے والے شعبوں کو بھی ریلیف دے رہی ہے۔