حکمران کرونا سے بچاؤکیلئے درست فیصلے کررہے ہیں،سعید کھوکھر

  حکمران کرونا سے بچاؤکیلئے درست فیصلے کررہے ہیں،سعید کھوکھر

  

لاہور(پ ر) ممتازقانون دان، ماہر معدنیات اورانسانی حقوق کے علمبردارمیاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اشرافیہ سے مستحق پاکستانیوں کیلئے مانگ رہے ہیں۔آفات وبلیات کے دوران پاکستانیوں کی استقامت اوران کاجذبہ ایثاروسخاوت قابل قدراورقابل رشک ہے۔وہ اپنے وطن اورہم وطنوں کوکرونا کے رحم وکرم پرچھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔وزیراعظم عمران خان مضبوط اعصاب کے حامل ہیں،وہ یقینا کروناوباکوشکست دیں گے تاہم اس کیلئے عوام کواپنے منتخب اورمحبوب وزیراعظم کی پشت پرکھڑے رہنا ہوگا۔منتخب حکمران کروناوبا کا ہرپہلودیکھتے ہوئے اس وباکونابودکرنے کیلئے درست اور دوررس فیصلے کررہے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ کروناوبا سے بچاؤاورنجات کیلئے ہونیوالے اقدامات کی کامیابی کاانحصار عوام کے بھرپور تعاون پر ہے۔شہری میں نہ مانوں کی رٹ چھوڑیں اوراپنی سرگرمیاں محدودکریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت طاقت کااستعمال نہیں کرسکتی،عوام خوداپنے اندراحساس پیداکریں۔ہماری اورہمارے پیاروں کی بیش قیمت زندگی بے احتیاطی اورہٹ دھرمی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -