ماہ رمضان المبارک میں 5 لاکھ غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرینگے:چودھری سرور

  ماہ رمضان المبارک میں 5 لاکھ غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرینگے:چودھری ...

  

لاہور (این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے عوام کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نر می کامطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے،عوام نے کرونا کو سنجیدہ نہ لیا تو حکومت کے پاس سخت فیصلوں کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہو گا، ڈاکٹرز سمیت سب کہہ رہے کہ آنیوالوں دنوں میں کورونا میں خوفناک شدت آرہی ہے عوام کے گھروں سے باہر نکلنے پر کورونا وباء بے قابو ہوئی تو پاکستان کے طبی نظام کیلئے یہ بوجھ ناقابل برداشت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 1لاکھ 50ہزار سے زائد غر یب خاندانوں کیلئے 16کروڑ مالیت کا راشن دینے پر کنگ سلمان ریلیف سنٹر اورحیات فاؤنڈیشن کا شکر یہ ادا کرتے ہیں،ہم پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت بھی آئندہ چند ہفتوں میں 5لاکھ غر یب خاندانوں کو راشن فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہاؤس لاہور میں سعودیہ حکومت کے کنگ سلمان ریلیف پروگرام کے تحت پنجاب کے غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کے موقع پر پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کنگ سلمان ریلیف پروگرام اور حیات فاؤنڈیشن کے نمائندگان کہکشاں تبسم، منیب احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کنگ سلمان ریلیف پروگرام کے تحت ملنے والے ہر راشن بیگ میں 10 کلو آٹا، 5 کلو چینی، 5 کلو چاول، 5 لیٹرکوکنگ آئل، 2 کلو خشک دودھ، آدھا کلو چائے کی پتی اور 2 کلو کھجوریں شامل ہیں امدادی سامان کی مالیت تقریباً 16 کروڑ 61 لاکھ ہے، راشن لاہور سمیت پنجاب کے 10مختلف شہروں میں تقسیم کیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں مزید راشن بھی کنگ سلمان ریلیف سنٹر اور حیات فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کیا جائے گا اور راشن تقسیم کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے سعودیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کر تاہے آج پاکستان کورونا بحران کی وجہ سے مشکل تر ین حالات سے گزر رہا ہے اور اس وقت پنجاب سمیت پورے ملک میں ہزاروں خاندانوں کو راشن کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈان میں نرمی کا مقصد یہ نہیں کہ وائرس کنٹرول ہوچکا ہے،کراچی اسلام آباد اور لاہور کے ڈاکٹروں کا ایک ہی پیغام ہے کہ عوام کرونا وائرس کے معاملے کو سنجیدہ لے ورنہ پاکستان میں بھی خدانخواستہ امر یکہ اور بر طانیہ جیسے حالات کا خطرہ ہوسکتا ہے۔کرونا سنجیدہ نہ لیا تو حکومت کے پاس سخت فیصلوں کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہو گا۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -