پارلیمنٹ انسداد کورونا میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے،فواد چودھری

پارلیمنٹ انسداد کورونا میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے،فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناوائرس کے باعث اپنے متعلقہ انتخابی حلقوں میں لوگوں کوگھروں میں رہنے کی تلقین کرنے میں اپنا کرداراداکریں۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ کوروناوائرس کے باعث موجودہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق لوگوں کی امدا کیلئے حکومت کی کوششوں میں ہاتھ بٹایا جائے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سمندرپار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے،جنہوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں وطن عزیز کی ہمیشہ مدد کی ہے۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -