ننکانہ میں خواتین سمیت تین افراد کا قتل،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم

ننکانہ میں خواتین سمیت تین افراد کا قتل،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس،ملزمان کی ...

  

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ننکانہ کے علاقے میں خواتین سمیت تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورقتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -