تحریکِ انصاف گوجرانوالہ کے رہنما لالہ اسد اللہ کورونا وائرس کا شکار

  تحریکِ انصاف گوجرانوالہ کے رہنما لالہ اسد اللہ کورونا وائرس کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما لالہ اسد اللّٰہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے پی ٹی آئی رہنما لالہ اسد اللّٰہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لالہ اسد اللّٰہ کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر تک محدود ہو گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ لالہ اسد اللّٰہ نے گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔
لالہ اسد اللہ

مزید :

صفحہ آخر -