برطانیہ کاپاکستان سے اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے مزید 9طیارے بھیجنے کا اعلان

  برطانیہ کاپاکستان سے اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے مزید 9طیارے بھیجنے کا ...

  

لاہور(این این آئی)برطانیہ کی حکومت نے پاکستان سے برطانوی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے مزید 9طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے کی پہلی پرواز اس ماہ کی 30تاریخ کو کراچی سے روانہ ہوگی جبکہ دوسری پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے روانہ ہوں گی۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں تقریباً5 ہزار برطانوی شہری موجود ہیں جنہیں وطن واپس لایا جائے گا۔تقریباً اڑھائی ہزار شہری پہلے ہی مختلف دس پروازوں کے ذریعے واپسی کیلئے اپنی بکنگ کراچکے ہیں، جو رواں ماہ کی 21سے 27تاریخ کے درمیان شیڈول ہیں۔پروازوں کے دوسرے مرحلے میں 2250سے زائد برطانوی شہری پاکستان سے برطانیہ جائیں گے۔

برطانویوں کی واپسی

مزید :

صفحہ آخر -