صوبے میں 182بچے،60برس سے زائد 900بزرگ بھی کورونا کا شکار ہوئے:سندھ حکومت

  صوبے میں 182بچے،60برس سے زائد 900بزرگ بھی کورونا کا شکار ہوئے:سندھ حکومت

  

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ صوبے میں 10 سال سے کم عمر کے 182 معصوم بچے اور 60 سال سے زائد عمر کے 900 افراد کورونا کا شکار ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق لوگوں کی متضاد اور مختلف آرا ہیں۔ کوئی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتا ہے تو کوئی لاک ڈاؤن کو ہی غلط قراردیتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں 10 سال سے کم عمر کے 182 معصوم بچے اور 60 سال سے زائد عمر کے 900 افراد کورونا کا شکار ہیں۔ یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ یہ بچے اور بزر گ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں سے نہیں نکلے ہوں گے۔ انہیں کورونا کا کسی اور نے نہیں بلکہ ان افراد نے شکار کیا جو گھروں سے باہر نکلے۔ اسی لئے حکومت بار بار گھروں پر رہنے اور آئیسولیشن کی تلقین کررہی ہے، لوگوں نے باہر نکل کر کورونا وائرس اپنے بزرگوں اور معصوم بچوں کو منتقل کیا،کرونا سے بچاؤ تب ہی ممکن ہے جب ہم لاک ڈاؤن پر سنجیدگی سے خود بھی اور دوسروں کو بھی عمل کروائیں، خدارا لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرکے اپنی نسلوں کو محفوظ کریں۔

مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ آخر -