کراچی سرجانی ٹاؤن، 2بھائیوں سمیت 5بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

  کراچی سرجانی ٹاؤن، 2بھائیوں سمیت 5بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پانچ بچے مصنوعی تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے،مقامی لوگوں نے نعشوں کو نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون اے میں زیرتعمیر ایک وسیع عمارت کے قریب پلاٹ میں پانی چھوڑنے سے وہ مصنوعی تالاب کی صورت اختیار کر چکاہے، بڑی عمر کے افراد نے اس مصنوعی تالاب میں نہانا روز کا وطیرہ بنا رکھا تھا،اسی دوران سات کے قریب بچے صبح سحری کے بعد نہانے کی غرض سے تالاب میں گھس گئے اور ڈوب گئے۔ ڈوبنے والوں میں دو کمسن بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ سیکٹر سیون اے میں پیش آیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے سحری کے بعد تالاب میں جمع ہونے والے پانی میں نہانے کے لیے اترے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔جاں بحق بچوں کی شناخت 9 سالہ اسید احمد، اس کے بھائی 13 سالہ مقصود احمد، 14 سالہ زبیر، 13 سالہ ارمان طاہر اور 11 سالہ عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ڈی ایس پی ایڈمن ویسٹ زون ناصر بخاری کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے ایک بچہ بچ گیا ہے جس کے بیان سے صحیح صورتحال سامنے آئی ہے۔علاقہ مکینوں نے کنٹریکٹر کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ اس نے اپنی زیر تعمیر عمارت کی خاطر کھلے پلات میں پانی چھوڑ رکھا تھا جو اموات کا سبب بنا۔
بچے،تالاب

مزید :

صفحہ آخر -