رمضان المبارک میں کورونا سے بچاؤ کیساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی

  رمضان المبارک میں کورونا سے بچاؤ کیساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی

  

لاہور(آئی این پی) رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس بچاو کی احتیاطی تدابیر کے ساٹھ انصاف کی فراہمی میں تیزی لاہور ہائیکورٹ میں برقت انصاف کی فراہمی کے لئے پرنسپل سیٹ پر آج سے 30 ججز سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت تیس ججز ارجنٹ اور ریگولر کیسز کی سماعت کریں گے مختلف ڈویژن بینچ ز نیب، منشیات اور انسداد دیشت گردی کیسز کی سماعت بھی کریں گے عدالتوں میں سماجی فاصلے، سینی ٹائزر لگانے اور ماسک پہننے کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا رمضان المبارک کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں آج سے عدالتی اوقات کار صبح نو سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے چیف جسٹس سمیت دیگرججز فوجداری، دیوانی سمیت مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور سنئر ترین جج شامل ہیں۔

انصاف فراہمی

مزید :

صفحہ آخر -