سندھ حکومت کا راشن پروگرام مکمل ہوگیا، صوبائی وزیرامتیازشیخ
کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر برائے توانائی امتیازاحمدشیخ نے دعوی کیا ہے کہ ایک ارب آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ لاکھ راشن بیگ تقسیم کردیئے ہیں۔ اپنے بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث صوبے بھرمیں پانچ لاکھ راشن بیگ تقسیم کئے، جن کی مالیت ایک ارب آٹھ کروڑ روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ مزید راشن تقسیم کرنے کا فل وقت کوئی منصوبہ نہیں،لاک ڈاؤن مزید رہا تو حکومت مزید راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ کرے گی۔
امتیازشیخ