آر او کالونی میں بچہ پتنگ لوٹتے گر کر جاں بحق، نوجوان ڈور سے زخمی

  آر او کالونی میں بچہ پتنگ لوٹتے گر کر جاں بحق، نوجوان ڈور سے زخمی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ ریلو ے آ فیسر کا لو نی میں 9سا لہ بچہ گھر کی چھت پر پتنگ لو ٹتے ہو ئے مو قع پر دم تو ڑ گیا جبکہ مغل پورہ بھی ایک موٹر سائیکل سوار گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔بتا یا گیا ہے کہ فیکٹر ی ایر یا کے علا قے گلی نمبر 6آ فیسر کا لو نی والٹن کا رہا ئشی 9سا لہ محمد حسین ہا رون گھر کی چھت پر کھڑ ا تھا کہ اس دوران مدینہ کالونی سے کٹی ہوئی پتنگ آئی تواپنی چھت پرلوٹنے کی کوشش میں چھت سے گرا اور مو قع پر ہلاک ہوگیا۔اہل علا قہ کے مطا بق متوفی 5ویں کلا س کا سٹو ڈنٹ اور خا لد اکیڈ می آ فیسرکا لو نی میں پڑ تا تھا۔بچے کی نما ز جنا زہ وآ ج بر وز سو مو ار ان کی رہا ئش گا ہ فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ گلی نمبر 6آ فیسر کا لو نی والٹن روڈ میں ادا کی جا ئے گی۔ تھانہ مغل پورہ کی حدود میں شہری ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا، حمزہ غیور موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔ واقعہ بیجنگ انڈر پاس کے نزدیک پیش آیا۔ زخمی حمزہ کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا۔

پتنگ،ہلاکت

مزید :

صفحہ آخر -