پی ٹی آئی کرپشن کے مگر مچھوں کا مجموعہ،عمران خان انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں:احسن اقبال

پی ٹی آئی کرپشن کے مگر مچھوں کا مجموعہ،عمران خان انہیں تحفظ فراہم کر رہے ...

  

نارووال (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ)ن(کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت آٹے اور چینی پر راہ فرار حاصل کرنا چاہتی ہے،کہا گیا تھا کہ25اپریل کو فرانزک رپورٹ آئے گی،اب اس میں کئی ہفتوں کی مہلت مانگی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ فرانزک رپورٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کے ڈاکوؤں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ سے مسلسل فرار حاصل کررہے ہیں،عمران خان آٹا اور چینی کی مد میں لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے کیونکہ وہ ان کی ATMہیں،عمران خان ان کے پیسوں سے الیکشن لڑتے ہیں اور اپنے خرچے چلاتے ہیں،آج ان کو بچانے عمران خان ہاتھ پاوں مار رہے ہیں،قوم کو معلوم ہے کہ آٹا اور چینی مافیا نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے، آج پی ٹی آئی کرپشن کے مگرمچھوں کا مجموعہ ہے،عمران خان انہیں تحفظ فراہم کررہے ہیں، ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جارہا ہے،اس وقت پاکستان کو بہت سنگین بحران کا سامنا ہے، کورونا سے پہلے ہی ملک معاشی بدحالی میں گرفتار ہو چکا تھا اس کی بڑی وجہ پی ٹی آئی کی ناتجربہ کار اقتصادی پالیسیاں ہیں۔ ملک میں کارخانے اور کاروبار کورونا سے پہلے ہی بند ہو رہے تھے وزیر اعظم کورونا کے اوپر سیاست کر رہے ہیں صرف تقریریں کرکے کہ رہے ہیں کہ مجھے لوگوں سے ہمدردی ہے حکومت کی ساری توجہ صرف مساجد کیطرف ہے مساجد پر جس طرح لاک ڈوان ”ان فورس“بند کیا جا رہا ہے اسی طرح بازاروں، دفاتر اور منڈیوں میں کیا جائے تو اس کے اثرات بہتر آئیں گے۔احسن اقبال نے مطالبہ کیاکہ فوری قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے تاکہ اپوزیشن ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اپنے سوالات پوچھ سکیں۔ پونے دو سالوں میں 4 چیف سیکرٹری اور 5 آئی جی تبدیل ہو چکے ہیں کیا صوبے ایسے چلتے ہیں؟

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -