چھوٹا کاروبار امدادی پیکج سے سمال بزنس کو فائدہ ہوگا، حماد اظہر

چھوٹا کاروبار امدادی پیکج سے سمال بزنس کو فائدہ ہوگا، حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صنعت و پیدوار حماد اظہر نے کہا کہ قومی اقتصادی کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں چھوٹی صنعتوں اور کاروبار کیلئے امدادی پیکج کا پہلا مرحلہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار (آج) پیر کو ای سی سی میں چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کا پہلا مرحلہ پیش کرے گی'۔انہوں نے کہا کہ ای سی سی اور کابینہ سے منظوری کے بعد لاکھوں چھوٹے کاروبار اور صنعتیں اس پیکج سے مستفید ہو سکیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلیف پیکج کے دوسرے مرحلے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی بھی زیرِ غور ہے۔اپنے دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے شعبہ جات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ریلیف اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -