کسٹم پولیس کی کارروائیاں، آدھا کلو سے زائد سونا،ٹائر اور سگریٹ برآمد

کسٹم پولیس کی کارروائیاں، آدھا کلو سے زائد سونا،ٹائر اور سگریٹ برآمد

  

لاہور(این این آئی)کسٹم انٹیلی جنس دو مختلف کارروائیوں کے دوران آدھا کلو سے زائد سونا،ٹائر اور سگریٹ برآمد کر لئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے براستہ ملتان لاہور جانے والے کنٹینر سے 2کروڑ روپے سے زائد کے ٹائرز اور سگریٹ برآمد کر لئے، دوسری کارروائی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم ونگ نے سونا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے لندن جانے والے مسافرسے زیورات برآمد کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق مظہر نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 778گرام سونا لے کر جارہا تھاجو دوران تلاشی برآمد کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسافر سے برآمد کیے گئے سونے کی مالیت 80لاکھ کے قریب ہے۔ کسٹم حکام نے سوناقبضے میں لے کر مسافر کو آف لوڈ کر کے کارروائی شروع کر دی۔

کسٹم کارروائی

مزید :

صفحہ آخر -