بدین میں امداد ی سامان کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاج

    بدین میں امداد ی سامان کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاج

  

بدین(این این آئی)بدین میں لاک ڈاؤن سے متاثر ہ افراد کاامداد ی سامان کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاج۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو رات کے اندھیرے میں مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ رات وارڈ نمبر ایک کے علاوہ دیگر بستیوں میں راشن کی تقسیم گیا گیا۔ مقامی غریب بستیوں کے مکینوں کی جانب سے الزام عائد کیا کہ حکومتی جماعت مستحقین کی بجائے اپنے من پسند افراد میں راشن تقسیم کر رہی ہے۔ ہر وارڈ اور یونین کونسل میں راشن کے مستحق تین تین سو کی فہرست تیار کی گئی۔ راشن صرف تیس تیس من پسند افراد کوہی دیا جا تا ہے۔ کمیٹی کے ارکان اور سرکاری ملازمین میں بھی راشن تقسیم کر کے حقیقی لاک ڈاون کے متاثرین کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -