سیالکوٹ،پیسے دینے سے انکار پر باپ کی فائرنگ، 2 بیٹیاں جاں بحق

سیالکوٹ،پیسے دینے سے انکار پر باپ کی فائرنگ، 2 بیٹیاں جاں بحق

  

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں پیسے دینے سے انکار پر باپ کی فائرنگ سے کمسن 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے کچا شہاب پورہ میں نشے کے عادی ملزم نے بیوی سے پیسے مانگے تو انکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بیٹا زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 8 اور 10سال ہیں۔

سیالکوٹ فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -