پی آئی اے کا زائد کرایہ لینے والے تمام ایجنٹس کیخلاف سخت کارروائی

پی آئی اے کا زائد کرایہ لینے والے تمام ایجنٹس کیخلاف سخت کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو خصوصی پروازوں کی بکنگ میں دشواری پر وضاحت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ کچھ ایجنٹس نے موقع سے فائدہ اٹھا کر قیمت سے زیادہ کرائے وصول کیے،ایسے تمام ایجنٹس کیخلاف ضابطہ کے مطابق سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ خصوصی پروازیں حکومت پاکستان اور غیر ملکی حکومتوں کی ایما پر ملکی مفاد میں چلائی جا رہی ہیں،جس سے بیرون اور اندرون ملک پھنسے افراد کی گھروں کو واپسی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی نشستوں کے حصول کیلئے فہرستیں سفارت خانے مہیا کرتے ہیں،اسی لیے متعلقہ سفارت خانے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر اپنے اپنے شہریوں کی رجسٹریشن کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق مخصوص تعداد میں نشستیں ہونے کے باعث پروازیں بہت جلدی پر ہو جاتی ہیں، جہاں پر مکمل پرواز بھرنے کی درخواستیں سفارت خانے کے پاس موجود نہیں وہاں نشستیں فروخت کے لیے دستیاب کی جاتی ہیں تاہم تمام مسافر پرواز کا اعلان ہوتے ہی فوری طور پر متعلقہ سفارت خانے یا پی آئی اے سے رجوع کریں۔
قومی ایئر لائن

مزید :

صفحہ آخر -