معروف صنعت کار مہتاب چاؤلہ کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

معروف صنعت کار مہتاب چاؤلہ کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

  

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے معروف صنعت کار مہتاب چاؤلہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔گورنرسندھ نے کہا کہ مہتاب چاؤلہ کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن، معاشی ترقی کی وژنری شخصیت اورہمدر د انسان سے محروم ہوگیا ہے لیکن ان کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔

گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -