سماجی فاصلہ نہ ہونے پرپی آئی اے عملہ اورمسافروں میں تکرار
کراچی(این این آئی)پی آئی اے کی پرواز میں سماجی فاصلے کے ایس او پیز نظر انداز کرنے پرمسافروں اور عملے میں تکرار۔آسٹریلیا سے پاکستانیوں کو واپس لانے والی پرواز میں سماجی فصلوں پر عملدرآمد کے بجائے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔سوشل ڈسٹینس نہ ہونے پرمسافروں اور عملے میں جہاز کے اندر تکرار ہوئی۔ مسافروں نے کہاکہ مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود ایک سیٹ خالی کیوں نہیں چھوڑی گئی اگر ہمیں کرونا وائر س ہوگیا تو ذمہ دار کون ہوگا؟
تکرار