بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق، 7زخمی

  بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق، 7زخمی

  

لاہور (آئی این پی)بابو صابو انٹر چینج کے قریب ایمبولینس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق7زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بابو صابو انٹر چینج کے قریب سرگودھا سے لاہورآنے والی ایمبولینس تیز رفتار کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جاوید عمر سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ آصف، محمود، اشتیاق اور یونس سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں جناح سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نصف شب کو رحیم یار خان میں قوامی شاہراہ پر آ ئل ٹینکر اور ٹریلرآپس میں ٹکرا گئے۔ ٹینکر میں پچاس ہزار لٹر پیٹرول تھا تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹریفک حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -