شمالی وزیرستان،9دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید

شمالی وزیرستان،9دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید

  

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے 9 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا جبکہ دوع سپاہی شہید ہو گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیسولہ اور دوسالی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آ پر یشن کے دوران مقابلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو حراست میں لے لیا گیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی کرم داد شامل ہیں۔لانس نائیک عبدالوحید شہید کی عمر29 سال اور تعلق مظفرآباد کے علاقے راج کنڈی سے تھا، لانس نائیک عبدالوحید کے لواحقین میں زوجہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔سپاہی سکوم داد شہید کی عمر33 سال اور تعلق چھانگلہ گلی ایبٹ آباد سے ہے، سپاہی کرم داد کے اہلخانہ میں زوجہ، ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے کی سرچنگ کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے سیکیورٹی فورسز کے دو جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،گورنر چوہدری سرور،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی،چودھری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیااور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

شمالی وزیر ستان آپریشن

مزید :

صفحہ اول -