خورشید شاہ کے گھریلو ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق، قرنطینہ منتقل

خورشید شاہ کے گھریلو ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق، قرنطینہ منتقل

  

سکھر (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے گھر کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر، ملازم کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ کمشنرسکھر رانا عدیل کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے گھر کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر ملازم کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ کمشنر سکھر نے بتایا کہ خورشید شاہ کے پورے گھر میں اسپرے کیا گیاہے اورکورونا وائرس کے مریض کے اہل خانہ کو گھر میں قرنطینہ کردیاگیا ہے،اس کے علاوہ خورشید شاہ کے اہل خانہ اور ان کے ملازمین کے بھی ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

خورشید شاہ ملازم

مزید :

صفحہ اول -