وزیر اعظم کی ترجیح افراد نہیں عوامی مفاد کا تحفظ:فردوس عاشق

وزیر اعظم کی ترجیح افراد نہیں عوامی مفاد کا تحفظ:فردوس عاشق

  

سیالکوٹ (نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ترجیح افراد کا نہیں صرف اور صرف پاکستان کے عوام کے مفاد کا تحفظ ہے۔وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے نبردآزما ہیں، فراغت کا شکار اپوزیشن لیڈر گولہ باری کرتے رہتے ہیں،وزیراعظم بار بار دہرا چکے ہیں کورونا پر سیاست نہیں کرنی، ہمیں مجبوراً تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے،خود اپنی جماعت کے اراکین کی دوہائیوں کے بعد وطن واپس آنے والے اپوزیشن رہنما کے پاس کرنے کو کچھ نہیں۔ اتوار کو معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ شہباز صاحب عمران خان جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت ہے کہ کورونا کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی،اپوزیشن وزیر اعظم کو ہدف بناتی ہے تو جواب دینا پڑتاہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شہباز شریف سیاسی تنہائی کا شکار ہیں۔تاریخ میں پہلی دفعہ آٹے اور چینی کے بحران پر شفاف اور غیر جانبدار کمیشن بنا،معاون خصوصی نے کہاکہ کمیشن نے تین ہفتے کا مزید وقت مانگا ہے۔کمیشن کو مزید وقت دینے کے فیصلے کا حق کابینہ کے پاس ہے۔ کمیشن کو تین سال کے آڈٹ کا ہدف دیا گیا ہے،کمیشن کی درخواست پر کابینہ میں غور ہو گا۔معاون خصوصی نے کہاکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث سرگرمیوں میں تعطل آیا،ایف آئی اے نے وقت مانگا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آپ اپنا بتائیں کہ گھر سے احتساب کی بات کب شروع کر رہے ہیں؟ آپ کے اپنے صاحبزادے سبسڈی کے بڑے بینیفیشری ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ خود اپنی جماعت کے اراکین کی دوہائیوں کے بعد وطن واپس آنے والے اپوزیشن رہنما کے پاس کرنے کو کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز صاحب کمپیوٹر کے سامنے ماسک پہن کر شو بازی کرنے سے کرونا مہم نہیں چلتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم سے حقائق نہ چھپانے کا عہد کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا پر قابو پانے اور عوام میں شعور کو فروغ دینے کیلئے علماء کرام اپنا کردار ادا کریں، صدر مملکت نے گزشتہ روز اپنے خط میں تحفظات کا اظہار کیا ہے،20نکاتی معاہدے ہر من و عن عمل ہونا چاہئے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،عوم کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -