چین کے شہر ووہان میں کورونا کے تمام مریض ہسپتال سے ڈسچارج

  چین کے شہر ووہان میں کورونا کے تمام مریض ہسپتال سے ڈسچارج

  

بیجنگ(این این آئی)چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہاہے کہ چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے تمام مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جاری ایک بیان میں کہاکہ ووہان میں اب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صفر ہوگئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے 46 ہزار 452 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ ووہان میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 869 اموات ہوئیں ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 21 ہزار 439 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 3 ہزار 289 ہوگئیں۔

مریض ڈسچارج

مزید :

صفحہ اول -