آنیوالے دنوں میں کوروناکی صورتحال میں بہتری کا امکان ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

  آنیوالے دنوں میں کوروناکی صورتحال میں بہتری کا امکان ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لگ رہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں آنے والے دنوں میں کچھ استحکام پیدا ہو،پاکستان میں 80 فیصد سے زائد اب مقامی سطح کے کیسز ہیں، ٹیسٹوں کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے،این ڈی ایم اے ہسپتالوں کو براہ راست سامان پہنچا رہی ہے،ان کی ویب سائٹ پرسپلائی سیکشن میں تمام تفصیلات موجود ہیں۔اتوار کو وبائی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 80 فیصد سے زائد اب مقامی سطح کے کیسز ہیں، ٹیسٹوں کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 6 ہزار 218 ٹیسٹ کیے گئے، اس وقت ملک میں بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 723 ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو چند ہزار ایڈریس دیئے گئے ہیں، ان افراد پر کورونا میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے، صوبائی حکومتیں ان افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائیں گی۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام مساجد میں جانے سے اجتناب کریں۔
ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -