سندھ حکومت کا سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ

  سندھ حکومت کا سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے ...

  

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آ ج کل سوشل میڈیا پر تاجر رہنماں کی جانب سے وزیر اعلی سندھ اور ان کے خلاف جو بیان چل رہا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس طرح کی مہم سندھ حکومت کے خلاف ایک سازش کے تحت چلائی جارہی ہے جس کا مقصد صوبے میں انتشار پھیلا نا ہے۔ انہوں نے کہا اس طرح کے بیانات کی تاجر رہنماں نے بھی تردید کردی ہے اور انہوں نے بھی اس کو ایک سازش قرار دیا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شر پسند عناصر کو سندھ حکومت کی عوام دوست پالیسی پسند۔ نہیں آ رہی ہے اس لیے وہ اس طرح کی مذموم حرکتیں کر رہے ہیں کیونکہ ان کو عوام کی جان کی کوئی پروا نہیں ہے اور ان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا نا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایف آئی اے سایبر کرائم سرکل کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے عناصر جو کہ جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد خبریں اور آ ڈیو پھیلا رہے ہیں ان کو بے نقاب کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس بیماری سے بچا کے لیے سندھ حکومت ہر وہ قدم اٹھائے گی جو کہ عوام کی صحت کے لیے ضروری ہوگا۔ اس بیماری سے بچا کی ایک ہی صورت ہے کہ احتیاط کی جائے اور مکمل لاک ڈان کیا جائے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلا جائے۔ ہم سب مل کر ایک دوسرے کے تعاون سے ہی اس وبا پر قابو پا سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -