پارلیمانی کمیٹی کورونا کااجلاس آج

  پارلیمانی کمیٹی کورونا کااجلاس آج

  

اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے معاشی اثرات کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے کرونا وائرس کا چوتھا اجلاس آج ہوگا،اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ وزیر صنعت و پیداوار کمیٹی کو کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے صنعتی شعبے پر پڑنے والے اثرات اور ضروری اقدامات پر کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے مشیر تجارت کمیٹی کو لاک ڈاؤن کے باعث ملکی درآمدات و برآمدات اور اندرون ملک تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کاروباری طبقہ کے نمائندوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، تاجروں کی تنظیم اور انسٹیٹیوٹ آف چار ٹرڈ اکاونٹْٹس کے نمائندوں سے رائے لے گی۔

اجلاس

مزید :

صفحہ اول -