خلیجی ممالک میں 21 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

خلیجی ممالک میں 21 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

  

اسلام آباد ( آن لائن) کرونا وائرس کے باعث خلیجی ممالک میں تقریبا 21 ہزار پاکستانیوں کی نوکریاں چلی گئیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کمپنیوں کو پاکستانیوں کو تین ماہ تک نوکریوں سے نہ نکالنے کی ہدایت ہے تاہم متحدہ عرب امارات میں ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی جن میں کہا جارہا تھا کہ صرف متحدہ عرب امارات میں ہی کرونا وائرس کے باعث 40 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی نوکریاں چلی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں 1245، قطر میں 691، اومان میں 600،کویت میں 500، بحرین میں 387 اور عراق میں 200 افراد کو اس ہفتے تک نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

نوکریوں سے فارغ

مزید :

صفحہ اول -