کورونا نے امریکی قوم کو متحد کر دیا،شہریوں کی اکثریت کا چین پر بد اعتمادی کا اظہار

کورونا نے امریکی قوم کو متحد کر دیا،شہریوں کی اکثریت کا چین پر بد اعتمادی کا ...

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) کرونا وائرس کی وباء سے ایک مرتبہ پھر امریکی قوم کو اسی طرح متحد کردیا ہے جس طرح ”عظیم ڈیپریشن“، دوسری جنگ عظیم اور نائب الیون کے مواقع پر دیکھنے میں آیا تھا اور جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر اس میں تاریخی یک جہتی کی فضاء قائم ہو گئی تھی۔ معتبر امریکی ادارے ”میلکاگلن اینڈ ایسوسی ایٹس“ نے ایک تازہ قومی سرے کرنے کے بعد اس کے نتائج نشر کئے ہیں۔ سروے میں شرکت کرنے والے امریکی شہریوں کی اکثریت نے اس رائے کا بھی اظہار کیا ہے کہ امریکہ کو ین میں مینوفیکچرنگ کے لئے اپنی موجودگی کو واپس لے لینا چاہئے اور چینی درآمدات پر بھی اپنا انحصار ختم کردینا چاہئے۔ امریکی میڈیا میں کروناوائرس کے لاک ڈاؤن کے خلاف کاروبارکھولنے کے حق میں کہیں کہیں مظاہروں کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں جس سے قومی اختلاف رائے کا تاثر ابھرتا تھا۔ تاہم اس سروے نے اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے۔ 16 سے 20اپریل کے درمیان ایک ہزار ووٹرز کے سیمپل سے اس سلسلے میں متعدد سوالات پوچھے گئے۔ اکثریت نے اس رائے کا اظہار کیا کہ پوری قوم کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کروناوائرس کی وباء کے اثرات کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ اس سروے سے ظاہر ہوا کہ کرونا کے مسئلے پر سیاسی جماعتوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسے نہ ہی برداشت کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی کردار ہے۔ امریکی ووٹرز کی سترفیصد اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ چین نے ہیلتھ کیئر کے بین الاقوامی ماہرین سے کرونا وائرس کے آغاز اور پھیلاؤ کے بارے میں اصل حقائق کو چھپایا۔

امریکی سروے

مزید :

صفحہ اول -