سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا

  سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا

  

کوئٹہ(آن لائن)اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کووڈ19 (کورونا وائرس)کے پیش نظر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاگزشتہ روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر خود کو گھر میں کورنٹائن کردیا اور اس دوران وقت گزارنے کا حل بھی ڈھونڈ نکالااور دوست احباب کے ہمراہ بیڈ منٹن کھیلنے لگے میر عبدالقدوس بزنجو کاکہناتھاکہ بیڈ منٹن وقت گزرنے اور فٹنس کا بہتر ذریعہ ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کوروناوائرس سے بچنے کے لئے شہری گھروں تک محدود رہیں غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں، انہوں نے ہے کہاکہ عوام کا تعاون حاصل ہو تو کورونا کے خلاف جنگ جیتنے میں کامیابی ہمارا مقدر ہے۔

بزنجو وقرنطینہ

مزید :

صفحہ اول -