چھوٹے تاجروں کیلئے ریلیف کااعلان کیا جائے،بزنسمین فرنٹ

چھوٹے تاجروں کیلئے ریلیف کااعلان کیا جائے،بزنسمین فرنٹ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاھور بزنسمین فرنٹ کے چئیرمین محمد امجد چوہدری سنئیر وائس چئیرمین سردار عثمان غنی، صدر راجہ حسن اختر نے ایک بیان میں حکومت کو زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ھے کہ حکومت کیجانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کی وجہ سے چھوٹے و درمیانے تاجر و صنعتکار سخت معاشی دباؤ کا شکار ہوچکے ہیں ایسے میں حکومت کیجانب سے فوری ریلیف پیکج کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو بیروزگار ھونے سے بچایا جاسکے۔انکا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج میں دیر معاشی و انسانی المئے کو جنم دی رھی ھے۔ چنانچہ حکومت چھوٹے و درمیانے کاروباروں کو فوری بلا سود قرضے جاری کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

اس سلسلہ میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کلیدی کردار ادہ کرے۔

مزید :

کامرس -