ایشیائی ترقیاتی بنک نے عالمی اقتصادی مارکیٹ کے استحکام کیلئے بانڈز جاری کر دیئے

  ایشیائی ترقیاتی بنک نے عالمی اقتصادی مارکیٹ کے استحکام کیلئے بانڈز جاری کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) نے عالمی اقتصادی مارکیٹ کے استحکام کیلئے 4.5 ارب ڈالر مالیت کے 5 سالہ بانڈزجاری کردئیے ہیں۔یہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے معمول کے کیپٹل وسائل کا حصہ ہوں گے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کے خازن (ٹریژرر) پیری وان پیٹی گھیم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بنک نے حال ہی میں کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات می تین گنا اضافہ کردیا ہے، بنک اپنے صارفین کو ہنگامی ضروریات کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے معاونت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ عالمی بانڈمارکیٹ میں یہ اپنی نوعیت کی بڑی سرمایہ کاری ہے، بنک ایشیاء اوربحرالکاہل کے خطہ میں اقتصدی، سماجی اورترقیاتی حاصلات کو محفوظ بنانے میں اپنا کرداراداکرنے میں پرعزم ہے۔بانڈز کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 5 سالہ مدت کے ان بانڈز کا کوپن ریٹ 0.625 فیصد سالانہ ہے اوراس کی میچوریٹی کی مدت 29 اپریل 2025ء ہے۔35 فیصد بانڈز ایشیاء، 34 فیصد یورپ،مشرق وسطیٰ وافریقہ اور31 فیصد بانڈز امریکا میں جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بنک نے سال 2020ء میں کیپٹل مارکیٹس میں 28 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید :

کامرس -