دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

  دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

  

لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 31300کیوسک اور اخرج 15000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 53000کیوسک اور اخراج 53000کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد53300 کیوسک اور اخراج32600 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد26100کیوسک اور اخراج9700 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد75400 کیوسک اور اخراج0 6940کیوسک،چشمہ آمد72100کیوسک اوراخراج 70900 کیوسک، تونسہ آمد79000 کیوسک اور اخراج 77600 کیوسک، پنجند آمدہوئی۔

2400 کیوسک اور اخراج 17300کیوسک، گدو آمد 52100کیوسک اور اخراج 52100 کیوسک، سکھر آمد49000کیوسک اور اخراج20900کیوسک، کوٹری آمد14200 کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1479.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.418 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1200.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.351 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 648.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.227 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔

مزید :

کامرس -