ملک میں خام تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی

ملک میں خام تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (یواین پی)ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی2019ء تا فروری 2020ء خام تیل کی درآمد پر پاکستان نے 2.088 ارب ڈالرکا زرمبادلہ صرف کیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 55.45 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہل 8 ماہ میں خام تیل کی درآمد پر3.246 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق فروری کے مہینہ میں خام تیل کا درآمدی بل246 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا، فروری 2019ء میں خام تیل کی درآمد پرپاکستان نے205.510 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف کیا تھا۔ مالی سال 2018-19ء میں خام تیل کا مجموعی درآمدی بل4.914 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید :

کامرس -