کمپنی صنوفی کی ادویات کی فروخت میں 6.9 فیصد اضافہ

  کمپنی صنوفی کی ادویات کی فروخت میں 6.9 فیصد اضافہ

  

پیرس۔ 26 اپریل (اے پی پی) فرانسیسی فارماسیوٹیکل کمپنی صنوفی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی ادویات کی فروخت میں 6.9 فیصد اضافہ ہوا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اس کی ادویات کی فروخت کا حجم 9.6 ارب ڈالر رہا جوکہ 2019 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 6.9 فیصد زیادہ ہے،سب سے زیادہ فروخت درد کش ڈولیپرین اور پیرا سیٹا مول کی فروخت میں ہوا جن سے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے درد اور بخار سے آرام ملتا ہے۔

۔سہ ماہی کے دوران کمپنی کی بعض دیگر ادویات کی فروخت میں بھی سالانہ بنیاد پر 130 فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ غیرحتمی اندازے کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں اس کے سہ ماہی کے دوران خالص منافع میں 15.9 فیصد اضٖافہ ہوا۔

irf/taa/msb 1200

مزید :

کامرس -