انڈس موٹر کپنی (آئی ایم سی) کی آمدنی میں 20 فیصد کمی

انڈس موٹر کپنی (آئی ایم سی) کی آمدنی میں 20 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) 31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران انڈس موٹر کپنی (آئی ایم سی) کی آمدنی میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے اور جنوری تا مارچ 2020ء کے لئے کمپنی کی آمدنی 2.67 ارب روپے تک کم ہو گئی۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2019ء کے دوران آئی ایم سی کو 3.34 ارب روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ کمپنی نے اپنے حصہ داروں کے لئے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے 100 فیصد یعنی 10 روپے فی حصص کے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ قبل ازیں بھی کمپنی اپنے حصہ داروں کو 130 فیصد یعنی 13 روپے فی حصص وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کر چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے ابتدائی سہ ماہی کے لئے آئی ایم سی کی فی حصص آمدنی 42.56 روپے رہی تھی جو جنوری تا مارچ 2020ء کے لئے 34.06 روپے فی حصص تک کم ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران کمپنی کی خالص سیلز 20.4 فیصد کی کمی سے 33.1 ارب روپے تک کم ہو گئی ہے جبکہ جنوری تا مارچ 2019ء کے دوران کمپنی کی نیٹ سیلز 41.5 ارب روپے رہی تھی اور اس دوران کمپنی کی تیاری کردہ 16ہزار 935گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں جبکہ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران فروخت کا حجم 11 ہزار 125 یونٹس تک کم ہو گیا۔ اس طرح گاڑیوں کی فروخت میں کمی سے کمپنی کی آمدنی بھی 20 فیصد تک کم ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -