جانوروں کو محکمہ کا تیار کردہ نمک ومنرل مکسچر دینے کی ہدایت

  جانوروں کو محکمہ کا تیار کردہ نمک ومنرل مکسچر دینے کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ لائیو سٹاک نے گرمی میں بتدریج اضافہ کے باعث جانوروں کو خشک چارے کے ساتھ تازہ چارہ اور محکمہ کا تیار کردہ نمک ومنرل مکسچر دینے کی ہدایت کی ہے جس سے جانوروں کی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھا جاسکے گا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل ۱ٓباد ڈاکٹرمحمود اخترنے لائیو سٹاک فارمرز سے کہا ہے کہ وہ مویشیوں کو گرمی سے بچانے کیلئے انہیں تازہ پانی کی فراہمی کویقینی بنائیں اور ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کو خشک چارے کے ساتھ تازہ چارہ ملاکر دیا جائے جبکہ محکمہ کا تیارکردہ نمک اورمنرل مکسچر بھی دیں جو ان کی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں سہولت سنٹرز پر نمک اور منرل مکسچر موجود ہے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے مویشی پال حضرات سے کہا کہ جانوروں کو باندھنے کیلئے چھاؤں میں انتظام کیا جائے اور شام کے وقت انہیں چرانے کے ساتھ ساتھ خوراک میں انمول ونڈا بھی شامل کریں۔انہوں نے محکمہ کے افسران وسٹاف سے کہا کہ وہ فارمرز کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں اورموسم گرما کے آغا زسے قبل مویشیوں کی ڈی ورمنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ جانور بیماریوں سے پاک رہیں گرمی کی وجہ سے اب جانوروں کی صحت کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بیماریوں سے بچ سکیں اس لئے سب سے زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ ان کو خشک چارہ کے ساتھ چارہ بھی ضرور دیا جائے جو ان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔

مزید :

کامرس -