رواں مالی سال،برتنوں کی برآمدات میں 8.40فیصد اضافہ

 رواں مالی سال،برتنوں کی برآمدات میں 8.40فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) ملک سے برتنوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 8.40 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو69.90 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.40 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو64.48 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مارچ 2020ء میں برتنوں کی برآمدات میں اضافہ کی شرح16.65 فیصد رہی، مارچ 2020ء میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو7.39 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال مارچ میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو6.34 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔واضح رہے کہ ملک کے تجارتی خسارہ میں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں 24.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اس عرصہ میں ملکی برآمدات میں 2.23 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 14.42 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -