رینالٹ کی گاڑیوں کی فروخت میں 19.2 فیصد کمی

رینالٹ کی گاڑیوں کی فروخت میں 19.2 فیصد کمی

  

پیرس (اے پی پی) فرانسیسی موٹرساز کمپنی رینالٹ کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 19.2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والا لاک ڈاؤن ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ کے عرصے میں  کمپنی کی کل 10.1  ارب ڈالر (10.9   ارب یورو) کی گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ 2019 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 19.2 فیصد کم ہیں۔مارچ کے دوران کمپنی نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اپنے کئی پلانٹ بند کردیئے تاہم اب اپنے یورپ میں واقع پلانٹ آہستہ آہستہ دوبارہ کھول رہی ہے۔

مزید :

کامرس -